جلالپور پیر والا؛ سیلاب متاثرہ بستی ڈاھا والی میں 250 گھروں میں خشک راشن، بغیر سلے کپڑے تقسیم

103

 

جلالپور پیر والا ،12ستمبر(اے پی پی ): پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقہ خان بیلہ کے قریب بستی ڈاھا والی میں 250 گھروں میں خشک راشن، بغیر سلے کپڑے تقسیم کیئے گئے اور 500 سے زائد گھروں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا  جبکہ چھوٹے بچوں  میں بسکٹ ،کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی گئی ۔

 پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما چوہدری محمد عباس کا کہنا تھا کے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی امداد کرنا ہے اور جن کے گھر پانی میں ڈوب کر گر چکے ہیں ان کے ساتھ جس حد تک ہوسکا تعاون کریں گے اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت  میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں جس میں ہزاروں مریضوں کا فری چیکب کیا جاتا ہے اور مفت  ادویات  بھی دی جاتی ہیں ۔