جیکب آباد؛تحصیل ٹھل کی سیپکو انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی بجلی کنکشنز اور بقایاجات کیخلاف آپریشن جاری

24

 

جیکب آباد،12 ستمبر(اے پی پی): سیپکو انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی بجلی کنکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی سیپکو انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی بجلی کنکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید ٹرانسفارمر سیل کردیئے گئے۔

 تین افراد پر مقدمہ بھی درج کرایا گیا، ایس ڈی او سیپکو ٹھل احسن نوید احمد کی جانب سے مختلف محلوں سے کئی ٹرانسفارمر زسیل کرکے تین افراد پر بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا۔

ایس ڈی او سیپکو احسن نوید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات ہیں کسی صورت میں بجلی چوروں سے رعایت نہ کی جائے،سینکڑوں ٹرانسفارمر سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ تین افراد پر بجلی چوری کا پرچہ درج کروایا گیا ہے مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

ٹھل کی عوام کو چاہئے کہ بقایا جات جلد سے جلد ادا کرکے اپنا میٹر لگواکر بجلی استعمال کریں ،چوری کی اجازت کسی کو نہیں، کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔