ساہیوال،14 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی ہدایت پرمحکمہ زراعت نے تھانہ نورشاہ کی حدود میں قبضہ میں لی گئی یوریا کھاد کی 1200 بوریاں مقامی کاشتکاروں میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کر دیں۔
یوریا کھاد سے بھرا ٹرک بلیک میں فروخت کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا جسے ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرایا اور ٹرک پولیس کے سپرداری میں دے دیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ضبط کی گئی کھاد سرکاری نرخوں پر مقامی کسانوں میں فروخت کر دی گئی جسے کسانوں نے بے حد سراہا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔











