ساہیوال تھانہ کمیر کی کاروا ئی ، تین کلو چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

58

ساہیوال ، 16 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر تھانہ کمیر  پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ تھانہ کمیر پولیس  نے دوران ناکہ بندی ساجد نواز ، زاہد نواز منشیات فروش  کو گرفتار کر  کے پابند سلاسل کردیا اورمقدمہ درج  کر لیا ۔ملزمان بیرون شہر سے بھاری مقدار میں منشیات سپلائی کا کام کرتے تھےاور پولیس کی نظروں سے اوجھل تھے۔ایس ایچ او کمیرکاشف ڈوگر نے کہا ہے کہ  جرائم کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہے انکا خاتمہ کرکے چھوڑں گا۔ تاجر برادری اور سوشل سماجی شخصیات  نے تھانہ کمیر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔