لاہور،07 ستمبر( اے پی پی ):صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا پندرہواں اجلاس ہوا ۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں پبلک بلڈنگز اور روڈ سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کے گئے ۔بورڈ آف ریونیو میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے 1 ارب 1کروڑ 15لاکھ ڈی ایچ اے فیز 9، لاہور کے قريب نیو جی او آر کی تعمیر کے لیے 2 ارب 1 کروڑ 46لاکھ چوبرجی سٹاف کالونی کی عمارت کی تعمیر کے لیے 1 ارب 5 کروڑ 8 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔ملتان میں شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 1 ارب 39 کروڑ 58 لاکھ ضلع جھنگ میں سیشن چوک سے ادھیوال چوک تک سڑک کی بحالی/بہتری کے لئے 47 کروڑ 22 لاکھ ضلع جھنگ میں UBL چوک سے اسٹیشن چوک اور ایوب چوک تک سڑکوں کی بحالی/بہتری 68 کروڑ 10 لاکھ کی منظوری بھی دی گئیں۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ نادر چٹھہ ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوے۔











