کوئٹہ07ستمر (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پراونشل ٹاسک فورس برائے انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پرچیف سیکرٹری کو متعلقہ حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریڑی بلوچستان نے متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کا موثر نظام تشکیل دیا جائے اجلاس میں چیف سیکریڑی بلوچستان نے آفسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ۔یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں آپریشن جاری رکھا جا?۔ اوراسمگلنگ سے صوبے اور ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ چینی اور یوریا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ چینی اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔چینی اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کو بہتر بنایا جائے چیف سیکریڑی بلوچستان کی ہدایت اجلاس میں مزیدچیف سیکریٹری کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ڈیلرز کو چینی اور یوریا فراہم کرنے کی ہداہت کردی چیف سیکریڑی بلوچستان نے کہا کہا چینی اور یوریا سمیت اشیائے ضروریہ کی سرحد پار اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گےجو لوگ اس غیر قانونی کام سے منسلک ہیں اور اس میں سہولت کار ہیں ان کے خلاف سب سے پہلے کارروائی عمل میں لائی جائے۔وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہوگا۔استعداد کار کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، سیکرٹری خوراک مجیب الرحمٰن، سیکرٹری فشریز حافظ محمد طاہر، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے جبکہ آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔











