قصور؛ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت جاری کاموں کو مزید تیز کرنیکی کی ہدایت

23

 قصور،09ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی،کھاد کی سرکاری ریٹس پردستیابی،صفائی ستھرائی،سموگ کی روک تھام کے حوالے سے دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ افسران کو”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت جاری کاموں کو مزید تیز کرنیکی اور گرین بیلٹس اور مین شہراؤں کی صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے کی ہدایات دی گئی۔

ڈپٹی کمشنرنے کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کرنے کی ہدایت کی اور سی ای او ہیلتھ قصورکو تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات دی۔

 ڈپٹی کمشنر محمدارشدبھٹی نے کہا کہ گزشتہ ماہ 600کھاد ڈیلرز کی انسپیکشنز کی گئی،خلاف ورزیوں پر 7 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،دیہات میں نالیوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام کے تحت دیہات کی سطح پر مینجمنٹ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، یہ کمیٹیاں سموگ کنٹرول اوربجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں میں معاونت کرینگی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلوکل گورنمنٹ سموگ کنٹرول کے سلسلہ میں دیہاتوں کا دورہ کرینگے۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز نے  شرکت کی