اسلام آباد،14 ستمبر(اے پی پی ): قومی فاسٹ بولر زمان خان لاہور سے کولمبو پہنچ گئے ہیں۔زمان خان نے ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے، شاہنواز دھانی ویزہ ملتے ہی دستیاب فلائٹ سے کولمبو پہنچیں گے،پاکستان سپر فور کا آخری میچ کل سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا۔











