مری میں وقفوں وقفوں سے بارش جاری، دوران ڈرائیونگ اختیاط کرنے کی اپیل

38

مری،14 ستمبر(اے پی پی ):ملکہ کوہسار مری میں وقفوں وقفوں سے بارش جاری ہے ، جس کے  باعث شدید دھند ہے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق  دھند کے باعث روڈ ٹریفک حادثات کا خطرہ، دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے،دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے اور شدید میں دھند میں گاڑی کے انڈیکیٹر اور اشارے آن رکھیں اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ مری کے کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اوالین ترجیح ہے۔