مظفرگڑھ، 16 ستمبر (اے پی پی):سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی راہنما جمشید دستی کی بستی سے بجلی کی چوری روکنے کےلئے بجلی کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔
حکومت کی بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن ثاقب سلیمان نے میپکو ٹیم کے ہمراہ تھانہ سول لائن کے جوانوں کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے جمشید دستی کے علاقے بستی ڈھل والا موضع چک مٹھن میں ٹرانسفارمر جس سے گھروں اور فش فارموں کو غیر قانونی طور پر بجلی سپلائی کی جا رہی تھی اتار لیا ہے۔











