ملتان، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے روئی کی گانٹھوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا

17

ملتان، 08 ستمبر ( اےپی پی): علی اکبر وک ٹرپل ٹیکسٹائل مل سے  آگ لگنے کی اطلاع ،ریسکیو حکام نے کہا کالر کے مطابق روئی کی گانٹھوں آگ لگی ہوئی ہے   آگ تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا روئی کی گانٹھوں میں آگ لگی ہے جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا  اس آپریشن میں ریسکیو کی 4 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور قریبی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا گیا۔