کرپشن اور وسائل کے ضیاع کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی

17

کوئٹہ 08 ستمبر (اے پی پی ): وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات وسیع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور وسائل کے ضیاع کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو فعال کرنے ، جعلی ہاوسنگ اسکیموں کی تحقیقات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔