ملتان؛ڈپٹی کمشنر کا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے قائم امتحانی مراکز کا دورہ

29

ملتان،09 ستمبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ 2023 کل بروز اتوار منعقد ہوگا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں اور والدین کو بہترین سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ 9 ہزار سے زائد امیدوران کیلئے 12 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے سیکورٹی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران میڈیکل انٹری ٹیسٹ اور امتحانی مٹیریل کی ترسیل کی نگرانی کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکوں کو ہدایت کی کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔