مری؛ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

14

مری،09ستمبر(اے پی پی): ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پالیتھہ ماہی پالہ کی قیادت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا، انکےہمراہ ٹیکنیکل آفیسر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب ڈاکٹر یحییٰ گلزار،ڈویژنل آفیسر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر محمد آصف اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی موجود تھے۔

 وفد نے اپنے دورے کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کے این سی ڈی کلینک، ای پی آئی ڈیپارٹمنٹ اور ویل ویمن کلینک کا دورہ کیا ۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے دورے کے دوران وفد کو بریفنگ دی۔

اپنے دورے کے اختتام پر ڈاکٹر پالیتھہ ماہی پالہ نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی  کارکردگی کو سراہا۔