موٹروے حادثہ کا بس ڈرائیور گرفتار، حادثہ میں 22 مسافر زندہ جل گئے تھے

17

پنڈی بھٹیاں،09ستمبر(اے پی پی):تھانہ صدر پولیس نے موٹروے بس حادثے کےبس ڈرائیور مجاہد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے، چند روز قبل پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے پر مسافر بس اور ڈالے کے حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا جبکہ موٹر وے پولیس نے ایف آئی آر میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کا لکھا تھا۔

پولیس کو ڈی این اے رپورٹ سے ملزم مجاہد کے زندہ ہونے کا انکشاف ہواتو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بس ڈرائیور مجاہد کو ڈھونڈ نکالا، بس ڈرائیور مجاہد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ حادثے کے فوراً بعد چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا تھا، ملزم مجاہد سے مزید تفتیش جاری ہے۔