نوشہرہ ورکاں،09 ستمبر(اے پی پی): سب ڈویژنل کینال آفیسر اختر پرویز نے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور متہ ورکاں،۔کھٹیالی مائنر سے پانی چوری میں ملوث نوشہرہ ورکاں،منگوکی،قاسم پور،خان مسلمان ،بھنگواں اور دیگر دیہات سے متعلقہ 82 کاشتکاروں کے خلاف پانی چوری اور بعض کے کار سرکار مداخلت کے الزام میں تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سب ڈویژنل کینال آفیسر کا کہنا ہے کہ کاشتکار پانی چوری کی عادت ترک کر دیں ورنہ محکمہ قانون کے ساتھ ملکر حرکت میں ہے۔











