نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری  کے عرس کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ

15

لاہور، 6 ستمبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری  ؒؒ  کے عرس کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سماع ہال میں محفل سماع کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سماع ہال میں معروف قوال کا کلام سنا اور محفل سماع کی تعریف کی،ہزاروں عقیدت مند بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لنگر خانے اور لنگر کی تیاری کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عقیدت مندوں کے لئے تیار لنگر کھا کر معیار کو چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عقیدت مندوں سے لنگر کے معیار کے بارے میں پوچھا، عقیدت مندوں نے لنگر کے معیار کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودھ کی سبیل کی جگہ کا وزٹ کیا اور دودھ کے معیار کو چیک کیا اور عقیدت مندوں میں دودھ تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتا دربار کے مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنٹرول روم میں لگی سکرینوں کی مدد سے حضرت امام حسین ؓ  کے چہلم کے سکیورٹی انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عقیدت مندوں سے ملاقات کی،ان کے مسائل سنے ا ور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری  ؒکے مزار پر حاضری دی اورملک کی سلامتی، استحکام، امن اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہداء وطن کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ عرس کی تقریبات کے لئے انتظامات کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جارہاہے، عقیدت مندوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے اورمیں خود انتظامات اور سکیورٹی پلان کا باقاعدہ جائزہ لے رہاہوں۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،عامر میر، سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔