نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شاہدرہ فلائی اوورز اور امامیہ کالونی فلائی اوورز منصوبوں کا دورہ

11

لاہور،14ستمبر( اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شاہدرہ فلائی اوورز اور امامیہ کالونی  فلائی اوورز منصوبوں  کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور کے  پل کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کاتقریباً 85 فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے اور گردڈز کی لانچنگ مکمل کر لی گئی ہے۔گرڈرز کیا 24 میں سے 12 روف سلیبس مکمل کر لی گئیں۔ فلائی اوورز کی 8 میں سے 6 والز مکمل ہیں، بقیا پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پراجیکٹ کے اطراف سڑکوں پر بھی کام جاری ہے۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈرینج کا کام مزید تیز کرنے کا حکم دیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر کو ضروری ہدایات دیں۔محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے شاہدرہ چوک پر ٹریفک رش کا بڑا مسلہ حل ہو گا۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے امامیہ کالونی فلائی اوورز منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔این ایل سی کے حکام نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے 169 میں سے 116 گرڈرز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ منصوبے کے اطراف سروس روڈز پر بھی کام جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب نے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پراجیکٹس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے-امامیہ کالونی فلائی اوورز اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا -اللہ سے امید ہے کے جلد پراجیکٹس مکمل کر لیں گے،دونوں منصوبے مکمل ہونے سے عوام کو بے حد فاہدہ ہوگا،میری پوری ٹیم صبح 9 سے رات 12 بجے تک کام کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پوری ٹیم کی محنت کا مقصد پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنا ہے،پراجیکٹس کی تکمیل سے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی،بند روڈ پر کام جلد شروع ہو جائے گا،سٹیج ڈراموں کے قانون میں ترمیم کی ہے تاکہ نگرانی سخت کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج شوز کے حوالے سے اصلاحات میں ہمارا  مقصد منفی تاثر دینا نیں بلکہ اصلاح ہے، فنکاروں نے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کو صحتمند تفریح کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ۔کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔