لاہور،7ستمبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے بھرتی کا عمل شروع کرنے کاحکم دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمارت کو مکمل مشینری و آلات کے ساتھ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ملازمین کیلئے سروس رولز اور ہیومن ریسورس کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریزخزانہ،صحت،تعمیرات و مواصلات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔











