نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کے مسائل اور حل سے متعلق اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد

26

کوئٹہ07ستمر(اے پی پی): نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر کے مسائل اور حل سے متعلق اعلئی سطحی جائز ہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزراءسردار اعجاز خان جعفر شیخ محمودالحسن مندوخیل چیف سیکریٹری شکیل قادر خان آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں کی شرکت کی۔ اجلاس کو کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو جبار بلوچ اور ڈی سی کوئٹہ کی اجلاس کو شہر کے مسائل اور انکے حل کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو مزید بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی اور تجاویزات کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے چینی کی زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی چار گودام سیل کر دے گے۔کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ۔سپیشل میونسپل قوانین کو بروئے کار لاکر پٹرول پمپوں کی کوالٹی اور مقدار بھی چیک کی جارہی ہےمصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جارہی ہے۔کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے اشتراک سے غیر قانونی ٹیوب ویلوں اور ٹینکر مافیا کے خلاف میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایم سی کیو اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شہر کی صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر سیوریج کے پانی سے پیدا کی جانے والی سبزیوں کو تلف کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ نے اجلاس کو بتایا کہ۔شہر میں سٹریٹس لائیٹس کی بحالی اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیربلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی روایتی خوبصورتی کی بحالی اور شہری سہولیات میں اضافہ ضروری ہے صوبائی دارلحکومت ہونے کے باوجود شہر کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔نگران وزیراعلی نے مزید کہا کہ شہری صحت و صفائی کی سہولتوں کے فقدان اور ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل کا سامنا کر رہے ہیں بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنی مختصر مدت میں کوئٹہ کو ایک بہتر شہر بنا یا جا سکے۔