نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کا دورہ

12

کوئٹہ،07ستمر (اے پی پی): نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا کہ چہلم محرم الحرام سے ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔  حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اب تک پولیس کی 1300 کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے محرم پر مکمل تیار ہیں۔ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں ںے ایس ایس پی کوئٹہ زوہیب الحسن کے ہمراہ محرم الحرام چہلم کے جلوس روٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی زوہیب الحسن کی نگران وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔