لوک ورثہ کے زیر اہتمام یومِ دفاع کے سلسلے میں سینما بورڈ پینٹنگ کی ثقافتی نمائش کا انعقاد

27

اسلا م آباد ، 07 ستمبر (اے پی پی ):لوک ورثہ کے زیر اہتمام یومِ دفاع کے سلسلے میں سینما بورڈ پینٹنگ کی ثقافتی نمائش کا انعقاد ہوا۔ نمائش میں ملک بھر سےمشہور مصوّروں نے حصہ لیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے نمائش  میں دلچسپی لی اور مصوّروں نے خُوب داد وصول کی۔نمائش کے اختتام میں  وفاقی وزیر  قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ  نے مصوّروں میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔