چنیوٹ،14ستمبر(اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس تحفظ مرکز میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پرٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔تحفظ مرکز چنیوٹ کو رواں سال 370 سے زائد مختلف نوعیت کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ تمام درخواستوں پر ٹرانسجینڈرز،محروم طبقات کی دادرسی کی گئی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز، معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں، ٹرانسجینڈرز کی صحت، تعلیم،قانونی معاونت کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مالی معاونت کیساتھ ساتھ روزگار کا بندوست کیا جا رہا ہے،ٹرانسجینڈرز کی تعلیم،صحت کیلئے مختلف اداروں سے ایم او یو سائن کئے گئے ہیں۔











