چنیوٹ،17ستمبر(اے پی پی ): چینوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ، کافی دنوں سےشدید گرمی اور حبس کی وجہ سے موسم گرم ہو گیا تھا اور کافی دنوں سے بارش بھی نہیں ہوئی تھی۔ اتوار کی دوپہر اچانک موسم تبدیل ہوا اور موسلادھاربارش شروع ہو گی ۔بارش کی وجہ سے شہر جل تھل ہو گیا اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔











