یومِ دفاع، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یادگارِ شہداء پر حاضری، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

10

لاہور، ستمبر 6(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا  نے یوم دفاع  کے موقع پر کینٹ میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی  اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں۔ شہداء نے اپنا  لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیاہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ پاک  دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر۔ چیف سیکرٹری۔انسپکٹر جنرل پولیس۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ۔ کمشنر لاہورڈویژن۔، سی سی پی او لاہور  اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔