اسلام آباد،11 اکتوبر( اے پی پی ): ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (REDMACO) کے 32ویں بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس سید مظہر علی شاہ، سیکرٹری،چیئرمین ریلویز کی زیر صدارت وزارت ریلوے اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کراچی میں شروع ہونے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، زمین کے موثر انتظام کے لیے نئے لینڈ مینجمنٹ رولز کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، حاصل ہونے والی آمدنی سے پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
بورڈ نے ارشد سلام خٹک، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریڈامکو کو مشورہ دیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ کے منصوبوں کو تیز رفتار بنیادوں پر نافذ کریں اور مقررہ وقت میں اہداف حاصل کریں۔











