لاہور 11اکتوبر(اے پی پی): کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔پنجاب بھر میں قائم 22 ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی کے ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ مقامی ڈائریکٹرز کی فزیکلی جبکہ دور دراز کے ڈائریکٹوریٹس کی آن لائن اجلاس میں شرکت جبکہ وائس کمشنر ذوالفقار علی، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل عزیز، ڈائریکٹر انسپکشن انعام اللہ اسد نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر ایم آرڈی ڈاکٹر فاطمہ عاصم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عمران مقبول و دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں فیلڈ ائریکٹرز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نادہندہ یونٹس سے ریکوری میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی سرزنش بھی کی گئی ۔کمشنر سوشل سکیورٹی کی سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی میں بہتر رہنے والے ڈائریکٹوریٹس کو شاباش دی ۔اجلاس میں نادہندہ یونٹس سے بہتر ریکوری کرنے والے ڈائریکٹوریٹس کو بھی سراہا گیا ۔
۔ڈائریکٹرز کو کنٹری بیوشن ٹارگٹس کو ہر صورت پورا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی اور ڈائریکٹر ز کو واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دیئے گئے ۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ایریا افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں فیلڈافسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔فیلڈ میں سوشل سکیورٹی افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے کمشنر سوشل سکیورٹی کا فیلڈ کے سرپرائزڈ وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر کا کسی بھی ایریا میں دستاویزات میں بند یونٹس، ورکنگ حالت میں پائے جانے پر ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا ۔کمشنر کا کسی بھی ایریا میں یونٹ کی رجسٹریشن نہ ہو نے پر زیر و ٹالٹرینس پالیسی اپنانے کا فیصلہ اور ورکرز کی فیلڈ میں مشکلات میں فوری ازالہ کیلئے ڈائریکٹرز کو آجر اور اجیر کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایات بھی دیں ۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے کہا کہ ورکرز کو علاج و معالجہ کی بہترین فراہمی کیلئے کنٹری بیوشن ٹارگٹس کا پورا ہونا ضروری ہے۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی سکیم میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔











