اوکاڑہ،14اکتوبر (اے پی پی): ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کی زیر صدارت ریٹائرڈ پولیس افسران کااجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران محکمہ کا تجربہ یافتہ اثاثہ ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے حلقہ کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس افسران سے میٹنگ کیا کریں گے۔ڈی پی او نے پولیس لائن میں ہر ہفتہ ریٹائرڈ اور حاضر پولیس افسران کے مسائل سننے کے لیے پورا دن وقف کردیا۔
سردار اصغر ستی مرکزی صدر الخدمت ریٹائرڈ یونین نے کہاکہ ڈی پی او منصور امان کا حاضر سروس پولیس افسران اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے لیے احسن اقدام ہے۔











