پتوکی، ریسکیو ٹیم نے نہر سے 32سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی

41

پتوکی، 14 اکتوبر ( اےپی پی): ریسکیو ٹیم نے نہر سے 32سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی

 ریسکیو 1122پتوکی کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش تحصیل پتوکی کے علاقہ ججہ کلاں کے قریب نہر میں تیرتی ہوئی آرہی ہے جس پرریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کردیا۔ لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی لاش مرد کی ہے جسکی عمر تقریبا32سال کے قریب ہے۔