بھکر؛ڈی پی او محمد نوید کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

20

بھکر،28اکتوبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید کی زیر صدارت ڈی پی آفس بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا  گیا۔ کرائم میٹنگ میں تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز، برانچز کے ہیڈ نے کرائم میٹنگ میں شرکت کی۔ کرائم میٹنگ کے  انعقاد کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، منشیات فروشوں اسلحہ ناجائز اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں۔