زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم مراد

41

 

لاہور، 28 اکتوبر (اے پی پی): وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک سیکٹر کو ماڈل سیکٹر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں، زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے وفد  سے گفتگو میں کیا۔صوبائی وزیر کو ڈیری فارمز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔  ابراہیم مراد نے فارمز کو مویشیوں کی صحت پر سمجھوتہ نہ کرنے، بروقت ویکسینیشن اور جانور شماری لازمی بنانے کی ہدایات کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مویشیوں کی جانور شماری سے ڈیری امپورٹ ایکسپیورٹ بڑھے گی اور مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا۔ انہوں  نے کہا کہ سائنٹیفک بنیادوں پر فارمنگ یقینی بنانے کیلئے جانوروں کی ویکسینیشن پر توجہ دے رہے ہیں، ویکسینیشن لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے مویشیوں کو بچانے میں مدد دے گی۔

ابراہیم مراد نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کو ماڈل سیکٹر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین، سعودیہ اور دیگر ممالک زراعت و لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے فارمز مینجمنٹ سسٹم کو منظم کرنے اور مویشیوں کی ٹیگنگ کا عمل بے حد ضروری ہے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے لائیو سٹاک کو ڈیزیزز فری ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے گا۔انھوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارمرز مویشیوں کی ہیلتھ مینجمنٹ، ریکارڈ و رجسٹریشن اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔