جلالپورپیروالا،19اکتوبر( اے پی پی ): جلال پور پیر والا میں محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے جانوروں کے لیے سارا سال غذائیت سے بھرپور سبز چارہ فراہمی کے لیے قلموں کی مفت فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کے لیے سبزچارہ کی فراہمی اور اس کی افادیت بارے آگاہی بھی دی گئی۔
جلال پور پیروالا میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے مویشی پال حضرات کو غذائیت سے بھر پورسبز چارہ کی قلموں بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کو پورا سال اچھی قسم کا چارہ کھلانا چاہیے جس کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کے ترقیاتی منصوبہ 24-2023 کے تحت زیادہ پیداواری صلاحیت اور دیر پا کٹائیاں دینے والے چارہ ہابریڈ باجرہ کی قلمیں مفت فراہم کر رہا ہے جوکہ مویشی پال حضرات کو بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس جلال پور پیر والا میں جمع کروائیں اور جانورں کے لیے غذائیت سے بھرپور دیر پا کٹائیاں والے ہابریڈ سبز چارہ کی قلمیں مفت حاصل کرکے اس کی افادیت سے فائدہ اٹھائیں۔











