ملتان؛بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری، ایک روز میں 141 چوری کرتے پکڑے گئے،96 نئے مقدمات کا اندراج

23

ملتان،19اکتوبر( اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں 141 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 96نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔ایک کروڑ17 لاکھ روپے جرمانہ عائد، 23 لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ فوری وصول کر لیاگیا۔3بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔

نادہندگان سے واجبات/بقایاجات کی مد میں ایک روز میں 5کروڑ 35 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کئے گئے۔ گلشن آباد سب ڈویژن جامپور کے3 نوگو ایریاز میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ بستی لعل بخش جندانی، بستی فیض جندانی اور بستی موسی جیلانی کی بجلی منقطع کر کے 6 ایل ٹی لائنیں اتار لیں۔احمد پور شرقیہ میں 20 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3 ٹرانسفارمرز کے جمپرز کاٹ دئیے۔

18اکتوبر 2023ءکو ریجن بھر میں 134گھریلو،3 کمرشل،3 زرعی ٹیوب ویل اور ایک صنعتی صارف بجلی چوری میں ملوث پایاگیا۔ ملتان سرکل میں 44 چوروں کو4960000روپے جرمانہ عائد کیااور33مقدمات درج ہوئے، ڈی جی خان سرکل میں 16 صارفین 800000روپے جرمانہ عائد کیا اور16مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 3افراد کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔

وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو620000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 15صارفین کو890000روپے جرمانہ عائداور15 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 15صارفین کو800000 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 16صارفین کو1630000 روپے جرمانہ عائد اور16مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 17صارفین کو560000 روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو80000روپے جرمانہ عائد اور3 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 8صارفین کو1450000 روپے جرمانہ عائد کیا اور3 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔

میپکو گلشن آبادسب ڈویژن جامپور کی ٹیم نے 11KVبخارا فیڈرپر نوگوایریاز میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس فورس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا۔ بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پر بستی لعل بخش جندانی سے 3ایل ٹی لائنیں اتاری گئیں جبکہ بستی میں نادہندگان سے 64ہزارروپے بھی وصول کئے۔ بستی فیض جندانی میں تین گھروں میں ڈائریکٹ سپلائی پکڑی اور ایک بجلی چور موقع سے گرفتار کیا۔ بستی میں دو ایل ٹی لائنیں اتارلیں۔

 بستی موسیٰ جندانی میں ایک ایل ٹی سپین اتاراگیا اور تینوں بستیوں کی بجلی منقطع کرکے ایل ٹی لائنیں قبضہ میں لے لیں،ریکوری مہم کے دوران ایک روز میں 5کروڑ35لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے۔

وصولیاں گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے کی گئیں۔ایس ڈی او احمد پور شرقیہ فرسٹ کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں 20 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3 ٹرانسفارمرز کے جمپرز کاٹ دئیے۔