جوہر آباد،ضلع خوشاب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے قافلے روانہ

9

جوہر آباد،21 اکتوبر( اے پی پی ): ضلع خوشاب سے میاں نواز شریف قائد مسلم لیگ(ن)کے والہانہ استقبال کے لیے ضلعی دفتر جوہرآباد سے ضلعی صدر سابق سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا،ان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک اور سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھاکی قیادت میں بھی بہت بڑا قافلہ لاہور روانہ ہوا۔

قافلے میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں شامل قافلے میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے اظہار محبت کرنے لئے خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھیں۔