پشاور؛گورنر خیبر پختونخوا ہ حاجی غلام علی کی گورنر ہاوس پنجاب آمد

72

پشاور، 21اکتوبر(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی ایک روزہ دورہ لاہور پر گورنر ہاوس پنجاب پہنچ گئے۔ گورنر حاجی غلام علی نے گورنر ہاوس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی، معاشی، امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب و خیبر پختونخوا کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی اسکے علاوہ دونوں رہنماوں نے دونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے سمیت دیگر بین الصوبائی امور پر گفت و شنید کرتے ہوئے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیز میں شعبہ تحقیق کو کمرشلائزد کرنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے متعلق امور پر بحث کی۔

اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی نے زراعت، تعلیم و صنعتی ترقی میں تعاون کو ملکی مجموعی معاشی ترقی کیلئے مددگار قرار دیا۔