خیرپور،02اکتوبر(اے پی پی): فلاہی تنظیم لخدمت فاونڈیشن کی جانب سے ٹاون شپ میں معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی گئیں تقریب کا مہمان خصوصی صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع خیرپور عبدالقدیر مھیسر تھے اس موقع پر وہیل چیئر حاصل کرنے پر معذور افراد نے دعاﺅں کے ساتھ ساتھ نیک خواشات کا اظہار کیا۔
اس موقع ہر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ہر مصیبت کے وقت میں غریبوں بے سہارا اور بے پہنچ لوگوں کی مدد کی ہے معذوروں کو ویل چیئر دینے کے ساتھ ساتھ بے سہارا لوگوں کو عید اور تہواروں پر بھی تنہا نہیں چھوڑا جبکہ سیلاب و بارش سے متاثرہ لوگوں میں کیمپ قائم کرکے راشن تقسیم کیا اور ایک ایک خاندان کو 50۔ 50 ہزار روپے دیے تاکہ وہ اپنے گھر کے حالات کو بہتر کر سکیں۔











