دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیاں سے شدید متاثر ہوا ہے،نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی

40

کوئٹہ 18اکتوبر(اے پی پی): نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈ کشن کے سلسلے میں سردار بہادر خان یونیورسٹی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں وائس چانسلر سردار بہادر خان ساجدہ نورین، انور عادل او آئی سی اے پی ایم اسلامک ریلیف،ڈاٹریکٹر سول ڈیفنس رفو گل،و دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے ،تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیاں سے شدید متاثر ہوا ہے، ترقی پزیر ممالک بھی بدلتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں،ترقی پذیر معیشتوں کو مقامی چیلنجوں اور ضروریات پر مبنی جدید ڈی آر آر طریقوں کی اشد ضرورت ہے۔جو کہ متعدد خطرات، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہو گا اور ہم قدرتی آفات کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ہم یہاں اس لئے اکھٹے ہوئے ہیں کہ ہم ڈیزاسٹر کو کس طرح کم کر سکتے ہیں ہم ایک ایسے سوسائٹی میں رہتے ہیں جہاں اے روز قدرتی آفات دیکھنے میں آتے ہیں جبکہ قدرتی آفات میں ضروری اقدامات کرنا اور عوام کو ریلیف پہنچانا اولین ترجیح ہے تقریب میں ریسکیو 1122کی ٹیم کی جانب سے طلباءکو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خاکے کروائیں گے جبکہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔واک میں بڑی تعداد میں طلبائ، فیکلٹی اور سول سوسائٹی کے مندوبین شریک ہوئے۔