ملتان۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکےعوام کو براہ راست ریلیف دیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ افسران اور تاجر شہریوں تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات پہنچانے کیلئےاقدامات کریں۔اجلاس میں کمشنرکو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ایک دن میں ڈویژن کے 136 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4230چھاپے مارے۔گرانفروشی کی167 شکایات پر 3لاکھ655سوروپےجرما نہ،7 ایف آئی آر درج، 36 گرانفروشوں کو گرفتار کیا گیا۔











