رینالہ خورد؛نواز شریف کی وطن واپسی رینالہ خورد سے 100گاڑیوں پرمشتمل قافلہ استقبال کےلئے روانہ

45

رینالہ خورد،21اکتوبر(اے پی پی): سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے ایک سو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جن میں ہزاروں کارکنان سوارتھے لاہور کے لئے روانہ ہوگیا ۔

قافلے میں ہزاروں افراد نعرے لگاتے ہوئے شامل ہوئے قافلہ مسلم لیگی ایم این اے ندیم عباس ربیرہ، ایم پی اے رضا ربیرہ اور ایم پی اے چوہدری جاوید الہ الدین کی قیادت میں روانہ ہوا،مسلم لیگی کارکنان کی نواز شریف کی لاہور آمد پر رینالہ خورد میں روانگی کے وقت پرشگاف نعرے بازی کی گئی اور پارٹی نغموں پر نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے ۔

اس موقع پرایم این اے ندیم عباس نے کہاکہ آج لاہور مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا ،میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی معیشت کا پہیہ پھر سے بحال کر سکتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نواز آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی گی ۔