ملتان، ہر کھیل میں سکورر کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، رانا ندیم انجم

8

ملتان، 10 اکتوبر ( اےپی پی): ملتان ریجن کرکٹ ایمپائر ایسوسی ایشن اور ایم پی ایل کے زیر اہتمام ایک روزہ سکورنگ ورکشاپ بہاوٴ الدین زکریا ملتانی ای لائبریری میں ختم ہوگئی۔ ورکشاپ کا افتتاح  مہمان خصوصی  رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کیا۔ان کے ہمراہ چیرمین ایم آر سی یو اے محمد جمیل کامران۔وائس چیرمین ۔محمد ارشاد سونی سیکرٹری ۔منظور لطیفی فنانس سیکرٹری ۔شاہد صدیق ایونٹ کواڈینِٹر۔موجود تھے۔جبکہ پاکستان کے سینئر انٹرنیشنل  سکورر محمد عتیق اورنیشنل سکورر زاہد بشیر نے شرکاہ کو لیکچر دیا ۔نظامت کے فرائض محمد آصف نے سرانجام دیے۔محمد جمیل کامران نے کہا کہ سکورر کے لیے پہلی دفعہ اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔میچ ریفری ۔ایمپائرز اور سکورر ایک ٹیم ہوتی ہے جس کا کام میچز کو احسن طریقے سے مکمل کرنا ہوتا ہے ۔ایک اچھا سکورر کسی بھی ایونٹ کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔پروفیسر ندیم اقبال نے کہا کہ کافی عرصہ سے ساوتھ پنجاب لیول پر سکورنگ ورکشاپ کرانا چاہ رہے تھے جس میں آج کامیاب ہوئے ہیں ۔یہ ورکشاپ مستقبل میں کرکٹ سکورر کے بہت کام آئے گی۔شاہد صدیق نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد سے مقامی سکورر نیشنل اور انٹر نیشنل لیول تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان  نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں سکورر کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے ایک اچھا سکورر کسی بھی کھیل کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔اس ورکشاپ کے منتظمین قابل تحسین ہیں کہ جنہوں نے ایک کامیاب ورکشاپ منعقد کی۔جس سے ہمارے خطہ کے سکوررکو کافی مدد حاصل ہوگی۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو سوونئیر دیے گے۔