ملتان، 24 اکتوبر (اے پی پی ):نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے جنوبی پنجاب کے ادیب، شعراء سے اپنی وابستگی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے کا چیک ٹی ہاؤس انتظامیہ کے حوالے کردیا۔انہوں نے 3 کروڑ روپے کا یہ چیک اپنے حالیہ دورے کے موقع پر معروف کالم نگار،شاعر و سیکرٹری ملتان ٹی ہاؤس خالد مسعود کو دیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر،کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک بھی موجود تھے۔ اس خطیر رقم سے ٹی ہاوس کی اپ گریڈیشن ، سولر پر منتقلی اور دیگر امور میں بہتری لائی جاسکے گی۔











