ملتان ؛ یوم سیاہ کشمیر ، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سیمینار و ریلی

67

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان کیپٹن رضوان قدیر نے کہا  ہے کہ آج جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال بیت گئے۔کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش زوروں پرہے۔ تین دہائیوں کے دوران ہزاروں بے گناہ کشمیری بھارتی بربریت کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے،عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے موقع پرکشمیریوں بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار وتصو یری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرشرکا کے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعروں سے ہال گونج اٹھا ۔تقریب میں طلبانے کشمیر کے حوالے سےخصوصی ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

سیمینار کے اختتام پرکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان آرٹس کونسل سے کلمہ چوک تک ریلی میں سول سوسائٹی کی بھرپورشرکت ۔شرکا نے بینراورپوسٹراٹھا کرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی ۔

اس موقع پرڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹرزاہد اکرام،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق سمیت ضلعی افسران شریک تھے۔