میر پور خاص،20 اکتوبر( اے پی پی ): ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا میرپورخاص میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ظفر کمالی اور میرپورخاص ژون کے ژونل آرگنائزر خالد تبسم کی سربراہی میں مارکیٹ چوک پر اسرائیل کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اور بینر اٹھا کر اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماﺅں کا کہنا تھا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے بمباری اورہسپتالوں پر میزائیل حملہ شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مقررین نے کہا کہ ایک عرصے سے ناجائز ریاست اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ہسپتال پر میزائیلوں سے حملہ شرمناک عمل ہے ،مظاہرین نے حکومت پاکستان اور عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے عوام کی بھرپور مدد کریں۔











