نارروال ،20 اکتوبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرسید حسن رضا کااسسٹنٹ کمشنرآفس اورڈسٹرکٹ کونسل نارووال کااچانک دورہ،ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پررجسٹری برانچ،ریکارڈ روم،این ٹی اوبرانچ،میٹنگ روم اور بلڈنگ کی چھتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس دوران صفائی ستھرائی اور عوام الناس کو مہیا کی جانے والی سروسز کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے رجسٹری برانچ کے سٹرکچر کو تبدیل کرکے کاونٹرز لگانے اور اےسی آفس بلڈنگ کی مکمل اوور ہالنگ کرنے کی بابت ایکسین بلڈنگ کو احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے پبلک آفسز میں خواتین کے لئے ترجیحی بنیادوں پر الگ واش رومز بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے فیض احمد فیض پارک کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)عظیم شوکت،اسسٹنٹ کمشنرراناظفراللہ خاں،سی اوضلع کونسل ساجدمشرف،سی اومیونسپل کمیٹی سردار،ڈی او ایم آئی اشعرشفیق،ڈی آئی اواحسان الحق،تحصیلدارناصرمحمودججہ ودیگراس موقع پرموجودتھے۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران پارک میں صفائی ستھرائی،پلانٹیشن،باونڈری وال،سکیورٹی کیمروں اور لینڈسکیپنگ کے کام کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے متعلقہ افسران کوپارک میں جھیل،آبشار اور فواروں سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات کے پیش نظر پانی کا انخلاءکرنے،درختوں کی کانٹ چھانٹ،جھولوں کی مرمت،پینٹگ اور نشیبی ایریاز کی ارتھ فلنگ کرکے وہاں گھاس لگانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے پارک میں 2گھنٹے کا ٹائم فیملیز کے لئے مختص کرنے اور پارک کے ڈسپلن کو مینٹین کرنے کی بابت سی او ایم سی نارووال کو ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے بعدازاں ڈپٹی کمشنرآفس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔
اجلاس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے اپنے محکموں کی سٹاف پوزیشن،ورک پراگرس اور چیلنجز بارے ڈپٹی کمشنرنارووال کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنرنارووال کا کہنا تھا کہ ہم سبھی کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر کام کرنا چاہئے عوام الناس کی خدمت آپکا عزم ھونا چاہئے۔











