نگران حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

43

پشین۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پشین میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر اور پشین کے عوام کے لیے بہت بڑے سرپرائز کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا  کہ نگران حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کی مرکزی عید گاہ کرکٹ گراؤنڈ میں آل بلوچستان نعمت اللہ ظہیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  فائنل میچ الیاس کرکٹ کلب کوئٹہ اور شہید شیف محمد کلب پشین کے درمیان کھیلا گیا ،الیاس کرکٹ کلب کوئٹہ نے زہید شیر محمد کلب پشین کو 40 رنز دے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا ۔