وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا دورہ، پوری عمارت کا 100فیصدکام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

18

لاہور، 22اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹھوکرنیا ز بیگ کے قریب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا .وزیراعلیٰ محسن نقوی مختلف فلور پر گئے اور اتھارٹی کے قائم کئے جانے والے شعبوں میں فنشنگ کے کاموں کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لیبز کیلئے خریدے گئے آلات دیکھے اور عمارت کے سول ورک کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پوری عمارت کا 100فیصدکام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آڈیٹوریم اور عمارت کے تمام فلور کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس میں اتھارٹی کے لئے ہیومن ریسورس اور مشینری کی خریداری کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی اتھارٹی کے امور کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے گی۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سول ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، صحت،اطلاعات،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔