شجاع آباد 22 اکتوبر 2( اےپی پی): امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تربت میں پانچ مزدوروں کو بے دردی سے شہید کیا گیا اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس اندوہناک واقعہ کی شفاف انکوائری اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔21 اکتوبر اگر ایک خاندان کے لیے مختص کیا جاسکتا ہے تو میں سمجھتا ہوں 22 نومبر ان شہداء کے نام کیا جائے۔ یہ مزدور پنجاب ، سندھ اورکے پی ،سے بلوچستان محنت مزدوری کے لیے جاتے ہیں اور یہ آج سے نہیں عرصہ سے جارہے ہیں۔ یہ مزدور وہاں ڈاکہ ڈالنے،چوری یا لوٹ مار کے لیے نہیں جاتے بلکہ محنت مزدوری اور رزق حلال کے لیے جاتے وہاں سے بے گناہ مزدوروں کی لاشیں لانا ظلم ہے جماعت اسلامی بلوچستان اور پورے ملک میں امن چاہتی ہے ہم اس ظلم کے خلاف بھر پور آواز آٹھائیں گے۔ حکومت بلوچستان فوری طور ان خاندانوں کو انصاف فراہم کرئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے شہید مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کے بعد گفتگو میں کیا
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ ظفر، امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی بھی موجود تھے ۔
امیر جماعت نے کہا کہ اس خطہ کے لوگ ملک بھر میں محنت مزدوری کے لیے جاتے ہیں لیکن افسوس کہ یہاں سے ان کی لاشیں واپس آتی ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ کل کا دن اگر ایک خاندان کے لیے مختص کیا جاسکتا ہے تو میں اپیل کرتا ہوں کہ 22 اکتوبر ان شہداء کے نام کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج دورہ سندھ پر روانگی سے قبل ملتان کی تحصیل شجاع باد پہنچے اور تربت میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کی۔اس موقع پر موجود صحافیوں اور اہل علاقہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب اس ظلم کو بند ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی یہ چاہتی ہے ملک میں امن ہو۔











