لاہور، 19اکتوب(اے پی پی): نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلی آفس میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمیری ٹائم انڈسٹری کے حوالے پنجاب کی صنعتوں کی ڈیمانڈ پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کیا۔انہوں نے کہاکہ میری ٹائم انڈسٹری میں پنجاب کی متعلقہ صنعتوں کے پوٹینشل کا فائدہ اٹھائیں گے۔











