وہاڑی،21 اکتوبر( اے پی پی ): وہاڑی سے سابق ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی قیادت میں قافلے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے روانہ ہو گیا۔میاں ثاقب خورشید مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ مینار پاکستان پہنچیں گے، لیگی قافلے کے کارکنان میں خواتین بھی بھرپور تعداد میں شریک ہیں ،اس دوران خوب نعرے بازی کی گئی ۔
میاں ثاقب خورشید کی طرف سے کارکنوں کے لیے پرتکلف ناشتہ کا بھی انتظام کیاگیاتھا، میاں ثاقب خورشید کی قیادت میں 34 گاڑیوں پر مشتمل لیگی کارکنوں کا قافلہ روانہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ2013 میں میاں محمد نواز شریف نے اس ملک سے اندھیروں کو دور کیا۔











