بہاولپور ؛روڈ نذد وولکا فوڈ شاشمس انٹرچینج ایم 5 موٹروے ریسکیو سٹیشن کا افتتاح ،پروقار تقریب کا انعقاد

43

ملتان،21 اکتوبر( اے پی پی ): بہاولپور روڈ نذد وولکا فوڈ شاہ شمس انٹرچینج ایم 5 موٹروے کے افتتاح پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈاکٹر کلیم اللہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت دیگر شرکاءمیں ایمرجنسی آفیسر ایڈمن انجینئر محمد بلال، ایمرجنسی آفیسرآپریشن محمد ارشد خان، کنٹرول روم انچارج مدثر ضیا، وولکا فوڈ کے مالک چودھری ذوالفقا ر، علاقہ معززین اور ریسکیورز نے شرکت کی ریسکورز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے ہمراہ چودری ذوالفقار انجم ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریسکیو ملتان سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کہ ویژن کے مطابق ملتان کے لوگوں کو عرصہ 16 سال سے بلا تفریق اپنی سروسز مہیا کر رہا ہے ۔

یہ ریسکیو اسٹیشن وولکا فوڈ بہاولپور روڈ شاہ شمس انٹرچینج ایم 5 موٹروے علاقے کے لوگوں کی ضرورت تھا خاص طور پر موٹر وے اور بھاولپور روڈ پر ہونے والے حادثات پر بروقت امدادی سروس مہیا کرنا مقصود تھا جسکو آج وولکا فوڈ کے تعاون سے پورا کر دیا گیا ہے جس کیلئے علاقہ مکین اونر وولکا فوڈ چوہدری ذوالفقار انجم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

اس ریسکیو اسٹیشن پر ایک ایمبولنس اور ایک فائر ٹینڈر بمعہ تربیت یافتہ سٹاف 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لیے موجود رہے گا جس سے علاقہ مکینوں کی نہ صرف کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد ہو سکے گی، اس کے ساتھ ساتھ موٹر وے اور بہاولپور روڈ پر کسی بھی بڑے حادثے کی صورت میں بروقت رسائی میں آسانی ہوسکے گی ۔

انہوں نے مزید ریسکیورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگ اس سروس کے ماتھے کا جھومر ہیں اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آپ اس ریسکیو سٹیشن پر بھی پوری جاں فشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں ہمارے معاون رہیں گے ۔

کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں ایک تربیت یافتہ ریسکیور ہونے کے ناطے آپ لوگوں کو بہترین ابتدائی طبی امداد کی سہولیات مہیا کریں گے ،میں امید کرتا ہوں کے یہ اسٹیشن مقامی رہایشوں اور دیگر علاقے کی سلامتی اور حفاظت کو بہتر بنائے گا، ریسکیو اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ہمیں عوام کی خدمت کا ایک اور موقع بھی مل رہا ہے۔